اسرائیل میں امریکی سفیر مائیک ہکابی نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ پر قبضہ کرنا اسرائیل کا حق ہے کیوں کہ یہ زمین خدا نے اسرائیلیوں کو دی ہے۔ ایک انٹرویو میں مائیک ہکابی سے جب اسرائیل کی جغرافیائی سرحدوں کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ اسرائیل کی سرحدوں کی بنیاد بائبل میں بیان کردہ حدود پر ہے، یہ زمین خدا نے اسرائیلیوں کو دی ہے، اسرائیل کا دریائے نیل سے فرات تک قبضہ کرنا ٹھیک ہوگا۔مائیک ہکابی نے کہا اگر اسرائیل مشرقِ وسطیٰ کے زیادہ تر حصے پر قبضہ کر لے تو انھیں اس پر اعتراض نہیں ہوگا، انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ یہودی قوم کا اس سرزمین پر حق قرار دیتے ہیں
