0

صائم ایوب پاکستان کاشاندارنیا ٹیلنٹ ہے، سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ

آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان کے نوجوان اوپنر صائم ایوب کو ایک اہم کھلاڑی قرار دے دیا رکی پونٹنگ کا کہنا تھا کہ “صائم ایوب ایک ایسا نوجوان ٹیلنٹ ہے جو مجھے ڈیوالڈ بریس کی یاد دلاتا ہے، اگر وہ اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب ہو گئے تو پاکستان کو شکست دینا مشکل ہو جائے گا۔اگرچہ صائم ایوب جاری ٹورنامنٹ کے گروپ مرحلے میں مستقل مزاجی دکھانے میں مشکلات کا شکار رہے ہیں لیکن نیدرلینڈز کے خلاف انہوں نے 24 رنز بنائے اور بولنگ میں 7 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں