سوئی گیس کمپنیوں میں گیس چوری اور لیکج سے قومی خزانے کو سالانہ 60 ارب روپے کا نقصان ، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں انکشاف،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں سید مصطفیٰ محمود کی زیر صدارت ہوا،دونوں گیس کمپنیوں کی نجکاری کی جائے،کاروبارکرنا سرکار کاکام نہیں ، رکن کمیٹی گل اصغر خان کامطالبہ ،مزید کہا،دونوں گیس کمپنیوں کے سالانہ 60 ارب روپے کے نقصانات کو ئی چھوٹی بات نہیں، یہ بوجھ عوام برداشت کرتے ہیں۔ ایم ڈی سوئی ناردرن عامر طفیل نے اس موقع پر بتایا ،،سوئی ناردرن کے گیس نقصانات لیکج اور چوری 5.27 فیصد جو اوگرا کے اہداف سے بھی کم ہیں، موجودہ گیس نقصانات کا گیس تخمینہ 30 ارب روپے سالانہ ہے،
