ایران کے آخری بادشاہ کے جلا وطن بیٹے رضا پہلوی نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے، جس میں انھوں نے خبردار کیا ہے کہ فوج، کمانڈرز، قانون نافذ کرنے والے دیگر اہلکاروں کے لیے وقت کم رہ گیا ہے۔رضا پہلوی نے کہا جن کے ہاتھ قوم کے خون سے نہیں رنگے ہیں وہ خود کو مجرمانہ حکومت سے الگ کر لیں۔ میں آپ کو ایران نیشنل ریوولوشن ٹی وی کے براہِ راست نشریات کے دوران مہم کے کیو آر کوڈ اسکین کرنے اور خصوصی ٹیم سے رابطہ کرنے کی دعوت دیتا ہوں۔انھوں نے کہا ہم قومی تعاون کی مہم کے نئے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں، ہم ذمے داری اور ہمت کے ساتھ ایرانی قوم کی تاریخ میں نیا باب لکھ سکتے ہیں۔ فیصلہ آپ پر ہے۔رضا پہلوی نے کہا ہمارے ساتھ شامل ہو کر آپ اپنی اور اپنے خاندان کی حفاظت کر سکتے ہیں، قوم کی فتح میں حصہ لے سکتے ہیں، یا اپنی قسمت کو اسلامی جمہوریہ کے ڈوبتے جہاز کے ساتھ باندھ سکتے ہیں اور خامنہ ای اور ان کی حکومت کے ساتھ نیچے جا سکتے ہیں۔
