0

اٹلی کے بعد 5 دیگر یورپی ممالک بھی  پاکستانیوں کو نوکریاں دینے پر متفق

اٹلی کے بعد 5 دیگر یورپی ممالک بھی  پاکستانیوں کو نوکریاں دینے پر متفق,،پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں  غیر قانونی امیگریشن سے متعلق 6 ممالک کے وزرائے داخلہ کی اہم کانفرنس کانفرنس میں  وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاکستانی وفد کی قیادت کی۔کانفرنس میں پولینڈ، ایسٹونیا، لٹویا، فن لینڈ اور لتھوانیا کے وزرائے داخلہ نے اپنے اپنے ممالک کی نمائندگی کی۔اجلاس میں غیر قانونی امیگریشن اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام پر پاکستان کے اقدامات کو سراہا گیاکانفرنس کے اعلامیے کے مطابق پانچوں یورپی ممالک  پاکستان کے لیے آفیشل سطح پر نوکریاں فراہم کرنے پرمتفق،غیر قانونی امیگریشن کے تدارک کے لیے مشترکہ اقدامات اور مؤثر کوآرڈینیشن بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں