امریکااور اسرائیل نے ایران پرحملہ کردیا،،حملے میں ایرانی سپریم لیڈراور ایرانی صدرکونشانہ بنایاگیا،،غیرملکی خبرایجنسی نے دعویٰ کیاہےکہ حملے میں متعدد ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کے سینئرکمانڈرز، سیاسی حکام جاں بحق ہوئے دوسری جانب ایران نے جوابی حملے میں مشرق وسطیٰ میں موجودامریکی اڈوں اور مفادات کونشانہ بناتے ہوئے میزائلوں کی بوچھاڑکردی ،،قطر،کویت ، بحرین ، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں موجود امریکی ٹھکانون کونشانہ بنایا۔۔۔۔
اسرائیل اور امریکا نے آخرکارایران پردھاوابول ہی دیا۔۔۔فضائی حملوں سے ایران کےکئی شہرگونج اٹھے۔۔تہران اصفہان سمیت متعددشہروں میں دھماکے۔۔فضادھوئیں سے بھرگئی ۔۔۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکا اسرائیل حملے میں ایرانی سپریم لیڈر اور ایرانی صدرکو نشانہ بنایاگیا، خبرایجنسی نے ایرانی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ حملے میں متعدد ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کے سینئرکمانڈرز، سیاسی حکام جاں بحق ہوگئے ہیں تاہم ایرانی سپریم لیڈر اورایرانی صدر کو نشانہ بنانے متعلق سوال پر ایرانی فوجی حکام نے کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے گریز کیا
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں متعدد اسرائیلی میزائل یونیورسٹی اسٹریٹ اور جمہوری ایریا پر گرے ہیں،اسرائیل اور امریکا نے تہران، خرم آباد، قم، اصفہان، کرج اورکرمان شاہ، لورستان اور تبریز شہرپربھی حملے کئےہیںجوابی حملوں میں ایران نے قطر، کویت، بحرین اور یو اے ای میں امریکی اڈوں پرمیزائل برسادئیے ،،ایران نے قطر میں العدید ائیربیس اور کویت میں السلیم ائیربیس کو نشانہ بنانے کی تصدیق کی ہے۔ جبکہ سعودی عرب کے شہر ریاض میں بھی دھماکے سنے گئے ہیں ،،غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق دبئی کےعلاقے مارینا ، ابوظہبی ،میں بھی دھماکا سنا گیا،،ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے عراقی ہم منصب سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنادفاع جاری رکھےگا، ایران ردعمل میں خطے میں تمام امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنائےگا۔دوسری جانب سربراہ ایرانی نیشنل سکیورٹی کمیشن نے اسرائیل کو پیغام دیا کہ ایران نے تمہیں وارننگ دی، اب جو آگے ہوگا وہ تمہارے ہاتھ میں نہیں ہوگا۔دوسری جانب یمن کے حوثیوں نے اسرائیل اور سمندری راستے پر جہازوں پر حملے شروع کر دئیے ہیں
