سعودی عرب نے ایران پر حملوں کے لیے ٹرمپ پر دباؤ نہیں ڈالا،واشنگٹن میں سعودی سفارتخانے نے امریکی اخبار میں شائع خبر کی تردید کردی ، سعودی سفارتخانےکی جانب سے ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ مملکت نے ہمیشہ ایران کے ساتھ قابل اعتماد معاہدے کے لیے سفارتی کوششوں کی حمایت کی ہے۔ترجمان سعودی سفارتخانے کے مطابق سعودی عرب نےکسی بھی مرحلے پرامریکی انتظامیہ پرپالیسی تبدیل کرنے کے لیے دباؤ نہیں ڈالا۔امریکی اخبار کے مطابق امریکا کی جانب سے ایران پر حملہ ایسے وقت میں کیا گیا جب امریکی انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق ایران آئندہ دہائی میں براہ راست امریکی سرزمین کے لیے فوری خطرہ نہیں تھا۔
