ایکروٹری پر ایرانی شاہد نما بغیر پائلٹ ڈرون سے حملہ کیا گیا تھا لیکن یہ ڈرون ایران نے لانچ نہیں کیے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 2 اور 3 مارچ کی درمیانی شب اس ڈرون نے برطانیہ کی جدید ریڈار تنصیبات کو چکما دیا۔حملے کا جواب دینے کے لیے لڑاکا طیارے اور دنیا کے صفِ اوّل کے جنگی طیارے F-35 تعینات کیے گئے تھے۔اس کارروائی سے بیس کے رن وے کے قریب ایک ایئر کرافٹ ہینگر کو محدود نقصان پہنچا تھا۔
ابتداً قبرص کی حکومت نے تصدیق کی تھی کہ برطانوی فوجی اڈے ایکروٹری پر ہونے والا ڈرون حملہ ایران نے کیا تھا جس سے محدود نقصان ہوا۔لیکن ایران کی تردید کےبعدحملہ کس نے کیا تحقیقات شروع کردی گئیں
