برطانوی پولیس نے یہودی مقامات کی جاسوسی کے شبے میں 10 افراد کو گرفتار کر لیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گرفتاری لندن میں عمل میں آئی ,تمام افراد کو قومی سلامتی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ برطانوی پولیس کی تصدیق ،پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں ایک ایرانی شہری جبکہ 3 ایرانی نژاد برطانوی شہری شامل ہیں۔ان 4 افراد کی مدد کے الزام میں مزید 6 افراد کو بھی ہیرو سے گرفتار کیا گیاہے، گرفتار ہونے والے تمام 10 افراد پولیس کی تحویل میں ہیں۔پولیس حکام کےمطابق تحقیقات اور گرفتاریوں کا تعلق یہودی کمیونٹیز کے افراد اور مقامات کی نگرانی سے ہے، وٹفورڈ، بارنٹ اور ویمبلے کے ایڈریسز پر تلاشی جاری ہے۔
