ایران امریکا جنگ۔۔۔ٹرمپ انتظامیہ اوچھے ہتھکنڈوں پراترآئی۔۔۔امریکی فوج نے شہری تنصیبات کونشانہ بناناشروع کردیا۔۔ایران کےصاف پانی کےپلانٹ پر حملہ کردیاامریکا نےایران کے “قشم جزیرے” پر واقع تازہ پانی کے ڈی سیلینیشن پلانٹ پر حملہ کیا جس کی ایرانی وزیرخارجہ نے شدید مذمت کی ہے۔۔وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہناتھا،،،تازہ پانی کے ڈی سیلینیشن پلانٹ پر حملہ کرکے کھلی جارحیت اور بدترین جرم کا ارتکاب کیاہے،،، امریکی حملے کے نتیجے میں 30 ایرانی دیہات کو پانی کی فراہمی متاثر ہوئی ہےعباس عراقچی نے اپنے ٹویٹ میں لکھاکہ ایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ایک خطرناک اقدام ہے جس کے سنگین نتائج ہوں گے،،اس خطرناک مثال کی بنیاد امریکا نے رکھی ہے،،،ایران نے نہیں،،،ایرانی حکام نے خبردارکیاہےکہ شہری انفراسٹرکچر،،،خاص طور پر پانی کی فراہمی کے نظام کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے اور اس کے اثرات عام شہریوں پر پڑ رہے ہیں۔ حملے کے بعد اسلامی پاسدارانِ انقلاب نے چند ہی گھنٹوں کے اندر جوابی کارروائی کی ،،،پاسداران انقلاب نے بحرین کے شہر Jufair میں موجود امریکی بحری اڈے کو نشانہ بنایا۔
