0

بڑے پیمانے پر حملوں سے بھی ایران کی موجودہ  حکومت کو ہٹانا ممکن نہیں ہے۔ امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں انکشاف ،

بڑے پیمانے پر حملوں سے بھی ایران کی موجودہ  حکومت کو ہٹانا ممکن نہیں ہے۔ امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں انکشاف ،،اس رپورٹ کےباوجود ٹرمپ انتظامیہ نےایران پرچڑھائی کی ،، امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ  کی رپورٹ کےمطابق  خفیہ رپورٹ میں کہاگیا کہ بڑے پیمانے پر فوجی حملہ بھی ایران کی موجودہ حکومتی اور فوجی قیادت کو ختم کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔اخبار  کے مطابق یہ رپورٹ نیشنل انٹیلیجنس کونسل کے سینئر تجزیہ کاروں نے مرتب کی ہے،یہ سینئر تجزیہ  کار امریکا کی 18 انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مشترکہ معلومات کی بنیاد پر خفیہ رپورٹیں تیار کرتے ہیں۔ رپورٹ ایران پر اسرائیل اور امریکا کے حالیہ حملے شروع ہونے سے ایک ہفتہ قبل مکمل کی گئی  رپورٹ ایسے وقت سامنے آئی ہے جب ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ نے ایران کے خلاف  ایک طویل فوجی مہم کی دھمکی دی ہے جس کے بارے میں حکام کا کہنا ہےکہ ابھی تو شروعات ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں