0

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بچیوں کے اسکول پر ایران کے حملے کا ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ غلط ثابت کر دیا

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بچیوں کے اسکول پر ایران کے حملے کا ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ غلط ثابت کر دیا۔ امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کی ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں ابھی شروع ہوئی ہیں، انہیں ختم ہونے میں وقت لگے گا مشرق وسطیٰ کےسمندری علاقے میں  جی پی ایس سگنلزجام ہونے کی وجہ سے ایک ہزار مال بردارجہاز، آئل  ٹینکراوردیگرجہازپھنسے ہوئےہیں دنیابھرمیں ایرانی سکول پر میزائل حملے اورننھی طالبات کی شہادت کی گونج،،صدرٹرمپ دنیا بھرسے تنقید کےبعد آئیں بائیں شائیں کرنےلگے،کہتے ہیں سکول پر حملہ ایران کی جانب سے کیا گیا تھا۔ایران کے ہتھیار اکثر غیر درست ہوتے ہیں، امریکا اس حملے میں شامل نہیں تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے بغیر کسی ثبوت کے کہا کہ میرے خیال میں اور جو میں نے دیکھا ہے اس کے مطابق یہ حملہ ایران نے ہی کیا ہے۔لیکن امریکی اخبار نیویارک نے سارابھانڈاپھوڑدیا،،اخبارنے صدرٹرمپ کےدعوے کو جھوٹ قراردیتےہوے ماہرین کی  رپورٹ شائع کی ہے جس میں ماہرین نے  ایرانی سکول  پر ٹوما ہاک میزائل گرنے کی ویڈیو کا تجزیہ کیا ہے، سیٹلائٹ تصاویر، سوشل میڈیا پوسٹس اور دیگر ویڈیوز سمیت مختلف شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایلیمنٹری اسکول کو اسی وقت نقصان پہنچا، جس وقت پاسداران کے بحری اڈے کو نشانہ بنایا جا رہا تھا۔ایرانی سکول طالبات پرامریکی  میزائل  نے قیامت برپاکی،، حملے کےنتیجے میں  160 سے زائد بچیاں شہید ہوئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں