ایران کےنئے سپریم لیڈرکا پہلا آڈیو بیان ، وہ بھی اینکرنے پڑھ کرسنایا،،دنیابھرمیں ایرانی لیڈرکی صحت اور زندگی کےحوالے سے قیا س آرائیاں شروع ہوگئیں ،،ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو کیوں سامنے نہیں آئی ؟ کیا رہبر معظم واقعی فضائی حملے میں زخمی ہو چکے ؟ مجتبیٰ خامنہ ای کومے میں ہیں؟ برطانوی اخبار دی سن نے تہلکہ خیز خبر شائع کر دی،،، دی سن کے مطابق 56 سالہ مجتبیٰ خامنہ ای، جو شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کے بیٹے ہیں، ایک تباہ کن فضائی حملے میں بری طرح زخمی ہوئے۔ برطانوی جریدے کے مطابق حملے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی ایک ٹانگ ضائع ہو گئی جبکہ پیٹ یا جگر کو بھی شدید نقصان پہنچا ،،اخبارنےاپنی رپورٹ میں لکھا،، چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای کا پہلا عوامی بیان تو جاری کر دیا گیا، مگر وہ خود ٹی وی اسکرین پر نظر نہیں آئے نہ کوئی ویڈیو پیغام، نہ براہِ راست خطاب۔ اس کے بجائے سرکاری ٹی وی پر ایک خاتون میزبان نے ان کے الفاظ قوم تک پہنچائے۔بیان میں دشمنوں کو للکارا گیا اور دعویٰ کیا گیا کہ “ہم ضرور فتح حاصل کریں گے،،، ساتھ ہی یہ مؤقف بھی دہرایا گیا کہ ایران کے حملوں کا ہدف صرف خطے میں موجود امریکی فوجی اڈے ہیں،،،اخبارکےذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ مقتول آیت اللہ علی خامنہ ای کا 56 سالہ بیٹا اور ایرانی قوم کا نیا سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای کم از کم ایک ٹانگ کھو چکے ہیں اوران کے معدے یا جگر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ان کا پہلا عوامی بیان جس میں اپنے دشمنوں پر لعنت بھیجی گئی تھی اور لڑنے کا عہد کیا گیا تھا لیکن اسے ذاتی طور پر ٹی وی پر یا ویڈیو ریکارڈنگ میں بھی نہیں دیا گیا تھا
