ایران کی فوجی صلاحیت شدید متاثرہوچکی ہے امریکی وزیر دفاع کی پینٹاگون میں پریس بریفنگ ،،صحافیوں کےسوالات کا جواب دیتےہوئے انہوں نے بتایا کہ امریکی حملوں کی وجہ سے ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں کی صلاحیت میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے، ایران کی میزائل فائرنگ کی صلاحیت تقریباً 90 فیصد تک کم ہو چکی ہے امریکی وزیردفاع نے دعویٰ کیا کہ ایران اس وقت مزید جدید ہتھیار تیار کرنے کی صلاحیت بھی تقریباً کھو چکا ہے۔ایران کی اسلحہ سازی کی فیکٹریاں، دفاعی تحقیقی مراکز اور فوجی تنصیبات امریکی کارروائیوں میں شدید متاثر ہوئی ہیں ایران کی قیادت بھی کمزور حالت میں ہے اور دباؤ کے باعث زیرِ زمین چھپنے پر مجبور ہو چکی ہے۔انہوں نے آبنائے ہرمز میں ایران کی ممکنہ کارروائیوں کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ امریکی فوج اس صورتحال سے نمٹ رہی ہے اور عالمی برادری کو اس معاملے پر زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔پریس کانفرنس کے دوران ہیگسیتھ نے جنگی حکمت عملی کے بارے میں بتایا کہ اس تنازع میں کامیابی کا تعین ان فوجی اہداف کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے جو امریکی فوج نے پہلے سے طے کر رکھے ہیں۔ ان کے مطابق پینٹاگون کے پاس اندرونی پیمانے موجود ہیں جن کے ذریعے ان اہداف کی پیش رفت کا جائزہ لیا جاتا ہے اور یہ رپورٹیں براہ راست امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پیش کی جاتی ہیں، جو فیصلہ کرتے ہیں کہ فوجی مہم کب تک جاری رکھی جائے گی۔ پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے معروف امریکی مبصر ٹکر کارلسن کے اس بیان کے بارے میں سوال کیا جس میں انہوں نے اس جنگ کو “قابلِ نفرت” قرار دیا تھا۔ اس پر ہیگسیتھ نے جواب دیا کہ امریکا اپنے فوجی مشن کو ہر حال میں مکمل کرے گا، چاہے اس بارے میں کوئی کچھ بھی کہے۔
مقبول خبریں
no posts found
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]