پاکستان میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سفارتخانے کی تمام امیگرنٹ اور نان امیگرنٹ ویزا اپائنٹمنٹس 20 مارچ تک منسوخ کر دی گئی ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ امریکی شہریوں کو خدمات فراہم کرتا رہے گا، متاثرہ ویزا درخواست دہندگان کو اپائنٹمنٹ دوبارہ شیڈول کرنے سے متعلق ہدایات ای میل سے موصول ہوں گی۔درخواست دہندگان اپنی اپائنٹمنٹ کی صورتحال ویب سائٹ پر چیک کر سکتے ہیں، کراچی اور لاہور میں امریکی قونصل خانوں میں تمام قونصلر خدمات تا حکمِ ثانی معطل رہیں گی۔
