0

امریکا نے کم فاصلے پر مار کرنے والے راکٹوں سے ہمارے پڑوسیوں کی سر زمین سے حملے کیے،ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا نے کم فاصلے پر مار کرنے والے راکٹوں سے ہمارے پڑوسیوں کی سر زمین سے حملے کیے، اب یہ بالکل واضح ہوگیا امریکا حملوں کے لیے ہمارے پڑوسیوں کی سر زمین استعمال کر رہا ہے۔امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے عباس عراقچی نے کہا کہ ایرانی ایندھن تنصیبات یا انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا تو ردعمل بہت واضح ہوگا، ایرانی فورسز خطے میں امریکی یا متعلقہ ایندھن، انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنائیں گی۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ گذشتہ رات خارگ اور ابو موسیٰ جزائر پر جدید راکٹ سسٹم حملے کیے گئے، امریکا نے کم فاصلے پر مار کرنے والے راکٹوں سے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین سے حملے کیے، اب یہ بالکل واضح ہوگیا امریکا حملوں کے لیے ہمارے
پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، ہمارے لیے یہ بالکل بھی قابل قبول نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں