0

جس ملک سےہماری تیل کی تنصیبات پرحملہ ہوگا اس کی تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایاجائےگا،ایران نے خبردارکردیا

جس ملک سےہماری تیل کی تنصیبات پرحملہ ہوگا اس کی تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایاجائےگا، ایران نےخلیجی ممالک کو خبردارکردیا،ایران کا اہم تیل برآمدی مرکز خارگ آئل ٹرمینل پر حملے کی صورت میں بھرپور اور فیصلہ کن جواب  دینے کافیصلہ ،ایرانی افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے  خطے کےممالک کیلئے وارننگ جاری کردی ان کاکہناہے،امریکا خارگ میں تیل تنصیبات پر  جس ملک سے حملہ کرےگا تو جواب میں اس ملک کی تیل وگیس تنصیبات پر حملہ کیا جائےگا۔ایرانی فوج جب بھی کسی معاملے پر وارننگ دیتی ہے تو اس پر عمل بھی کرتی ہے۔ بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نےمزید واضح کیا کہ پڑوسی ممالک کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایران کے ردعمل میں اس کے توانائی کے مراکز تباہ ہو سکتے ہیں۔امریکی صدر نے ایک روز قبل  ایران کے خارگ جزیرے پرپھر حملےکا اشارہ دیا تھا۔خارگ ایران کے ساحل سے تقریباً 15 ناٹیکل میل دور ایک اہم جزیرہ ہے جو ملک کا سب سے بڑا تیل برآمدی مرکز سمجھا جاتا ہے، اس جزیرے کے ذریعے ایران کی تقریباً 90  فیصد خام تیل کی برآمدات ہوتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں