0

کیوبا میں بجلی کا مکمل بریک ڈاؤن ہوتے ہی صدرٹرمپ نے قبضے کی دھمکی دےدی

کیوبا میں بجلی کا مکمل بریک ڈاؤن ہوتے ہی صدرٹرمپ نے قبضے کی دھمکی دےدی ،کیوبامیں بجلی کابریک ڈاون ہونےسے 1 کروڑ سے زائد گھر اندھیرے میں ڈوب گئے جس کےبعدوائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کیوبا کو آزاد یا اپنے کنٹرول میں لے سکتے ہیں،دعویٰ  کیا کہ کیوبا اس وقت ایک ’کمزور ملک‘ بن چکا ہے۔کیوبا کی سرکاری بجلی کمپنی ’یونین ناسیونال الیکٹریکا‘ کے مطابق قومی گرڈ مکمل طور پر بند ہو گیا ہے، اب تک صرف دارالحکومت ہوانا کے تقریباً 5 فیصد علاقوں میں بجلی بحال کی جا سکی ہے،کیوبا حکومت کےمطابق  اسپتالوں کو ترجیح دی جا رہی ہے،ملک بھرمیں گزشتہ 4 ماہ میں تیسرا بڑا بلیک آؤٹ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں