0

کرکٹ شائقین کیلئےخوشخبری۔پی ایس ایل  11  کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت  شروع ہوگئی

ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)  11  کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت  شروع ہوگئی ،پی ایس ایل 11 میں پہلی بار 8 ٹیمیں شرکت کریں گی اور ایونٹ میں مجموعی طور پر 44 میچز کھیلے جائیں گے۔لاہور، کراچی، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد اور پشاور میں میچز کھیلے جائیں گے جبکہ فیصل آباد اور پشاور میں پہلی بار ایچ بی ایل پی ایس ایل کے میچز ہوں گے۔

لاہور اور کراچی میں جنرل ٹکٹ 250 روپے سے شروع ہے جبکہ فیصل آباد میں جنرل ٹکٹ 300 روپے سے، ملتان اور راولپنڈی میں جنرل ٹکٹ 400 روپے سے شروع ہونگے۔

ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 8 ٹکٹ خریدے جا سکیں گے۔ کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں محدود تعداد میں ای ٹکٹ کی سہولت دستیاب ہوگی۔پشاور کے عمران خان اسٹیڈیم میں 28 مارچ کو پشاور زلمی اور پنڈیز کے میچ میں فیملی انکلوژر مختص کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں