0

ابوظہبی میں ایرانی میزائل حملے کے نتیجے میں گیس کی اہم تنصیبات اور آئل فیلڈز کو عارضی طور پر بند کر دیا گیاا

ابوظہبی میں ایرانی میزائل حملے کے نتیجے میں گیس کی اہم تنصیبات اور آئل فیلڈز کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا,دفاعی نظام کے ذریعے تباہ کیے گئے میزائل کا ملبہ گرنے کی وجہ سے حفاظتی اقدامات کے تحت آپریشن معطل کرنا پڑا۔،ابوظہبی میڈیا آفس کے مطابق حبشان گیس تنصیب کو میزائل کا ملبہ گرنے کے باعث بند کر دیا گیا ، کسی بھی ممکنہ بڑے حادثے سے بچا جا سکے اور نقصانات کا جائزہ لیا جا سکے۔،ایران کے ان حملوں سے باب آئل فیلڈ بھی متاثر ہوئی ہے، جس کے بعد وہاں بھی کام روک دیا گیا ہے۔میزائل کا ملبہ گرنے سے خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔اس وقت ماہرین اور تکنیکی عملہ گیس تنصیبات اور باب آئل فیلڈ کی بحالی کے لیے تیزی سے کام کر رہا ہے تاکہ توانائی کی فراہمی کو جلد از جلد بحال کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں