0

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی ،،جس کے مطابق بابر اعظم کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے جبکہ سلمان آغا 664 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 9 درجے ترقی کرکے 9ویں نمبر پر آگئے ہیں۔وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان دو درجے تنزلی کے ساتھ 26ویں نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ فخر زمان 4 درجے تنزلی کے بعد 31ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔صائم ایوب چھ درجے تنزلی کے ساتھ 41ویں، امام الحق پانچ درجے تنزلی کے ساتھ 56ویں اور عبداللہ شفیق چھ درجے تنزلی کے ساتھ 99ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل بدستور سرفہرست ہیں، بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے جبکہ افغانستان کے ابراہیم زدران تیسرے نمبر پر ہیں۔ون ڈے بولنگ رینکنگ میں اسپنر ابرار احمد چار درجے تنزلی کے ساتھ 13ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ شاہین آفریدی 574 پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ ترقی کر کے 17 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں