پاکستانی کرکٹر اسامہ میر نے انکشاف کیا ہے کہ ان سمیت کئی نامور کھلاڑیوں کے ساتھ سرمایہ کاری کے بہانے کروڑوں روپے کی مالی دھوکہ دہی کی گئی ہے۔ ۔اسامہ میر کے مطابق جیم آرمر نامی برانڈ سے وابستہ عبدالرحمان نامی شخص نے کئی مشہور کھلاڑیوں کو سرمایہ کاری کا جھانسہ دے کر ان سے بڑی رقوم اینٹھی ہیں۔ جب رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا جاتا ہے تو مذکورہ شخص ہر بار نئی تاریخ دے کر ٹال مٹول سے کام لیتا ہے۔ متعلقہ اداروں سے درخواست کی ہے کہ عبدالرحمان کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے تاکہ کھلاڑیوں کی رقم واپس مل سکے
