پی ایس ایل کا 11 واں ایڈیشن شروع ہونے میں صرف ایک روز باقی ۔۔اس حوالے سے جوش بڑھاتا نیا پرومو جاری کر دیا گیا دنیا کی مقبول ترین کرکٹ لیگز میں سے ایک پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آغاز میں دو دن باقی رہ گئے ہیں اور شائقین بے چینی سے پی ایس ایل شروع ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔پی ایس ایل کے گیارھویں سیزن کے لیے رائیولریز (دیرینہ رقابت) پر ایک نیا اور جوش بڑھاتا ولولہ انگیز پرومو جاری کیا گیا ہے۔اس پرومو کا آغاز ’’11 ہونے والا ہے۔۔۔۔ اور اعلیٰ ہونے والا ہے‘‘ ’’پی ایس ایل کا ہر موومنٹ ہے وائرل ہونے والا‘‘ کے مصرعہ سے ہوتا ہے اور کرکٹ کے دیوانے اس پر رقصاں نظر آتے ہیں۔اس پرومو میں ٹیموں اور کھلاڑیوں کا ذکر دلچسپ انداز میں کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ نئی ٹیموں کےاضافے سے رقابتوں میں بھی نئی جان آئے گی
