0

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ: مقبوضہ علاقوں میں صیہونی انٹیلی جنس ایجنسیوں پر حملہ

ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق صیہونی ریجیم کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو مقبوضہ علاقوں میں نشانہ بنایا۔ پاسداران انقلابکے مطابق خیبرشکن، ایماد اور سجیل میزائل، تباہ کن ڈرونز استعمال کیے گئےایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ تل ابیب میں اسرائیلی فوج کے کمرشل،لاجسٹک اور سپورٹ مراکز ہدف بنائے گئےغیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کویت ائیرپورٹ پر ڈرون حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ائیرپورٹ کے فیول ٹینک میں آگ لگ گئی۔خبرایجنسی کے مطابق آگ پر قابوپانےکی کوششیں جاری جبکہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اسرائیل کےساتھ ساتھ کویت،اردن،بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کونشانہ بنایاہے۔پاسداران انقلاب گارڈز کے مطابق اہداف کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا جس میٖں دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں