اسلحہ اوربارود سے جنگ نہ جیتنے پر امریکا نے اب زبانی کلامی ایران سے منت سماجت شروع کردی ہےکہ وہ شکست کوتسلیم کرلے، امریکا نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ شکست تسلیم کرے ورنہ اس پر پہلے سے زیادہ سخت حملے کیے جائیں گے۔ عرب میڈیا کے مطابق ایران نے امریکا کے شکست تسلیم کرنے کے مطالبے پر مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے لڑائی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔’الجزیرہ‘ کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر مشترکہ حملے جاری ہیں جبکہ ایران نے جواب میں وسطی اور شمالی اسرائیل پر میزائل داغے ہیں جس کے نتیجے میں خطے میں صورتِ حال مسلسل خطرناک ہوتی جا رہی ہے۔ادھر اسرائیلی فوج نے لبنان پر شدید فضائی حملے کیے ہیں۔برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ مغربی انٹیلیجنس کے مطابق روس ایران کو ڈرونز، دوائیں اور خوراک بھیج رہا ہے۔برطانوی اخبار کے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روس کی جانب سے ایران کو ڈرونز کی فراہمی کا مرحلہ مارچ میں شروع ہوا، روس سیٹلائٹ امیجنگ اور انٹیلی جنس مدد بھی فراہم کر رہا ہے۔اخبار کا دعویٰ ہے کہ تہران نے روس سے مزید جدید فضائی دفاعی صلاحیتیں بھی مانگی ہیں، روس نے ایس 400 کے لیے ایرانی درخواستوں کو مسترد کر دیا۔
