اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ جنوبی لبنان میں نام نہاد ’بفر زون‘ کو مزید وسیع کیا جا رہا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق خلیجی ممالک بحرین، کویت، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔امریکا اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری جنگ کے دوران اقوامِ متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی طویل بندش عالمی معیشت اور توانائی کی فراہمی کے لیے سنگین نتائج پیدا کر سکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق خطے بھر میں جانی نقصان اور تباہی کے خدشات بڑھ رہے ہیں جبکہ عالمی برادری فوری کشیدگی کم کرنے پر زور دے رہی ہے۔
