0

ٹرمپ کا بڑا انکشاف ایران نے تیل کے 8 جہاز گزرنے دیے دنیا میں ہلچل

ایران نے ہمیں آئل ٹینکرزکاتحفہ دیا،،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیا انکشاف کرکےدنیا میں ہلچل مچادی ، ایران سے ‘بڑے تحفے’ کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے تیل کے 8 جہاز آبنائے ہرمز سے گزرنے دیے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کابینہ کے اجلاس میں دعویٰ کیا کہ ایران نے خیر سگالی کے طور پر تیل سے لدے 8 بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی۔امریکی صدر نے کہا کہ انہوں نے کچھ دن پہلے بتایا تھا کہ ایرانی ہمیں ایک تحفہ دیں گے، میں آج یہ راز کھول رہا ہوں کہ وہ تحفہ کیا تھا، ہمیں ان لوگوں کی طرف سے پیغام آیا تھا کہ ہم اصلی لوگ ہیں، یہ ثابت کرنے کے لیے آٹھ جہاز گذرنے دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ جہاز گذر گئے تو مجھے اطمینان ہوا کہ اصلی لوگوں سے بات کر رہے ہیں، میرا خیال ہے کچھ تیل بردار جہاز پاکستان کےجھنڈے والے تھے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کو آبنائے ہرمز سے ٹول وصول کرنے کے قابل نہیں ہوناچاہیے لیکن وہ یہ کیا کر رہا ہے۔یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکہ ایران کے خلاف ‘آپریشن ایپک فیوری’ جاری رکھے ہوئے ہے، جس کا مقصد ایران کے ایٹمی اور فوجی ڈھانچے کو نشانہ بنانا تھا۔ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں ایران کی بحریہ، فضائیہ اور میزائل سسٹم کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس کے بعد اب ایران مذاکرات اور لچک کی طرف مائل نظر آ رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں