0

ایرانی ہیکرز نے ایف بی آئی ڈائریکٹر کاش پٹیل کا ذاتی ای میل اکاؤنٹ ہیک کر لیا

ایرانی ہیکرزنےامریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل کے ذاتی ای میل اکاؤنٹ کوہیک کرلیاایرانی ہیکرزنے ایف بی آئی ڈائریکٹرکاش پٹیل کی تصاویر اور دستاویزات آن لائن جاری کر دیںایران سے منسلک گروپ نے خود کو فلسطین کا حمایتی گروپ ’ہنڈالا ہیک ٹیم‘ قرار دیا ہےگروپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کاش پٹیل اب ان افراد کی فہرست میں شامل ہو چکے ہیں جنہیں کامیابی سے ہیک کیا گیا۔خبر رساں اداروں ’رائٹرز‘ اور ’سی این این‘ نے سیکیورٹی حکام اور باخبر ذرائع کے حوالے سے ہیکنگ کے واقعے کی تصدیق کی ہے تاہم ایف بی آئی اور محکمۂ انصاف کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔لیک ہونے والی بعض ای میلز 10 سال سے زیادہ پرانی ہیں جن میں سفری تفصیلات اور کاروباری خط و کتابت شامل ہے، جاری کی گئی تصاویر میں کاش پٹیل کو ایک قدیم اسپورٹس گاڑی کے ساتھ سگار پیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں