ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے مشہد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کیے گئے فضائی حملے میں ایک سویلین طیارے کو نشانہ بنایا گیا، جو بھارت کے لیے انسانی امدادی مشن کا حصہ تھا۔ایرانی ذرائع کے مطابق نجی ایئر لائن ماہان ایئر کا طیارہ مشہد ایئر پورٹ پر موجود تھا جب اسے مبینہ امریکی حملے میں نقصان پہنچا، طیارہ آئندہ چند روز میں نئی دہلی کے لیے روانہ ہونا تھا، جہاں سے ادویات اور طبی سامان ایران منتقل کیا جانا تھا۔رپورٹس کے مطابق یہ پرواز ایران اور بھارت کے درمیان جاری انسانی امدادی تعاون کا حصہ تھی، جس کے تحت حالیہ ہفتوں میں بھارت کی جانب سے طبی امداد ایران بھجوائی گئی تھی۔
