امریکی صدر آبنائے ہرمز کھولے بغیر ایران جنگ ختم کرنے پر آمادہ ہو گئے ہیں۔وال سٹریٹ جرنل کا دعوی,ٹرمپ نے اپنے معاونین کو بتایا ہے کہ وہ ایران کے خلاف امریکی فوجی مہم کو ختم کرنے کے لیے تیار ہیں، چاہے اس دوران اسٹریٹیجک لحاظ سے انتہائی اہم آبنائے ہرمز بڑی حد تک بند ہی کیوں نہ رہے۔ٹرمپ نے معاونین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آبنائے ہرمز بند رہے تب بھی فوجی مہم ختم کی جا سکتی ہے, اخبار کے مطابق آبنائے ہرمز پر تہران کی مضبوط گرفت برقرار رہنے کا امکان ہے، امریکی انتظامیہ کو خدشہ ہے کہ آبی گزرگاہ دوبارہ کھولنا ایک پیچیدہ آپریشن بن سکتا ہے، اور بند مقام کھولنے کا مشن تنازع کو 6 ہفتوں سے آگے بڑھا دے گا۔
