امریکی فوج کے ہزاروں اہلکار مشرقِ وسطیٰ پہنچنا شروع ہو گئے،ایران کےخلاف زمینی فوج اتارنے کی تیاریاں،،ٹرمپ انتظامیہ مشرقِ ،،وسطیٰ میں مزید ہزاروں امریکی فوجی تعینات کرنے پر غور کر رہی ہے، روئٹرزکا دعویٰرپورٹس کے مطابق امریکی فوج کے یہ اہلکار ریاست نارتھ کیرولائنا کے فورٹ بریگ سے تعلق رکھتے ہیں
خطے میں پہلے سے موجود ہزاروں امریکی بحریہ، میرینز اور اسپیشل آپریشنز فورسز کی تعداد میں اضافہ ہو گیا،گزشتہ ہفتے کے اختتام پر تقریباً 2,500 میرینز بھی مشرقِ وسطیٰ پہنچے تھے۔حکام ان فوجیوں کو کس مقام پر تعینات کیا جا رہا ہے، اس کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں، تاہم یہ اقدام متوقع تھا۔
مزید آنے والے فوجیوں میں 82 ویں ایئربورن ڈویژن کا ہیڈکوارٹر، لاجسٹک یونٹس اور دیگر معاون دستے شامل ہیں، جبکہ ایک بریگیڈ کمبیٹ ٹیم بھی اس تعیناتی کا حصہ ہے۔
