عراق نے 40 سال بعد فیفا ورلڈ کپ میں جگہ بنا لی، عراقی کھلاڑیوں نے میکسیکو کے مونٹے ری اسٹیڈیم میں انٹرکانٹینینٹل پلے آف کے دوسرے فائنل میں بولیویا کو 2-1 سے شکست د ے دی۔عرب میڈیا کے مطابق علی الحامدی نے 10 ویں منٹ میں ابتدائی گول کیا جبکہ موئسز پانیواگا نے 28 ویں منٹ میں بولیویا کے لیے اسکور برابر کیا، ایمن حسین نے ہاف ٹائم کے بعد 53 ویں منٹ میں میچ کا فیصلہ کُن گول داغا۔عراق کے کوچ گراہم آرنلڈ نے کھلاڑیوں کی محنت اور دفاع کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے حقیقی عراقی جذبے کے ساتھ کھیل کر یہ فتح دلائی۔
