پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی حکومت کے خلاف مشترکہ تحریک چلانے کیلئے جمعیت علماء اسلام جے یوآئی (ف) سے رابطے شروع کر دیئے
پی ٹی آئی قیادت نے جے یو آئی ف کے قائدین سے ملاقات کی اور وفاقی حکومت کے خلاف مشترکہ احتجاج کی تجویز پیش کر دی۔
جمعیت علماء اسلام ف نے فی الحال مشترکہ احتجاج کی حمایت نہیں کی،
جے یو آئی کا مؤقف ہےکہ احتجاج سے قبل دونوں جماعتوں کے درمیان مکمل اعتماد بحال ہونا چاہیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی ف قیادت کے درمیان آئندہ انتخابات میں مشترکہ حکمت عملی پر بھی گفتگو ہوئی۔
