0

فیفا کے مطابق ایران کی ٹیم ورلڈ کپ کے گروپ میچز امریکا میں کھیلے گی

فیفا صدر جیانی انفیٹینو کا کہنا ہے کہ  ایران کی فٹبال ٹیم  ورلڈکپ کے اپنے گروپ میچز شیڈول کے مطابق امریکا میں کھیلے گی۔فیفا کے صدر نے یہ بات ترکیے میں ایرانی فٹبال ٹیم ، ہیڈکوچ اور ایرانی فٹبال فیڈریشن کے نائب صدر سے ملاقات کے بعد خبر رساں ایجنسی سے گفتگو میں کہی، جہاں ایران کی ٹیم کوسٹا ریکا سے دوستانہ میچ کھیلنے کے لیے موجود تھی۔ایران نے فیفا ورلڈکپ 2026 کے لیے کوالیفائی کیا ہوا ہے، یہ ورلڈکپ امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کی مشترکہ میزبانی میں 11 جون سے شروع ہوگا۔ ایران کے تمام میچز امریکا میں شیڈول ہیں اور ایران کو پہلا گروپ میچ 15 جون کو لاس اینجلس میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلنا ہے، پھر 21 جون کو اس کا مقابلہ بیلجیئم اور 27 جون کو مصر سے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں