0

کرکٹ آسٹریلیا نے آئندہ سیزن کے لیے سینٹرل کنٹریکٹس میں کھلاڑیوں کی تعداد کم کردی

کرکٹ آسٹریلیا نے آئندہ سیزن کے لیے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا جس میں کھلاڑیوں کی تعداد کم کردی گئی ہے۔کرکٹ آسٹریلیا نے آئندہ سیزن کے لیے اس بار 23 کے بجائے 21 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹس دیے ہیں۔ آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کے ساتھ ایم او یو کے مطابق آغاز میں 20 سے 24 کرکٹرز کنٹریکٹ کے اہل ہوں گے۔ جن کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ ملے ان میں ایڈم زمپا، مارنس لبوشین ، کیمرون گرین، پیٹ کمنز ، اسٹیو اسمتھ، نیتھن لیون، مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ سمیت دیگر شامل ہیں۔ سینٹرل کنٹریکٹس کی نئی فہرست میں گلین میکسویل، جے رچرڈسن، میتھیو شارٹ اور سیم کونسٹاس جیسے  چند بڑے نام شامل نہیں کیے گئے۔  آسٹریلوی ٹیم آئندہ 12 ماہ کے دوران  15 ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں