0

سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس، آبنائے ہرمز کی صورتحال پر غور

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں آبنائے ہرمز کی صورتحال پر غور کیا گیا۔اجلاس میں آبنائے ہرمز میں تجارتی راستہ کھولنے کیلئے طاقت کے استعمال کی اجازت پر بحث کی گئی، بحرین کی جانب سے پیش کی گئی قرار داد میں بحری جہازوں کے تحفظ کیلئے فوجی اقدام کی تجویز دی گئی۔قرار داد میں ایرانی حملوں کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا سلامتی کونسل سمندری راستوں کے تحفظ کو یقینی بنائے، آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے آزادنہ نقل و حرکت برقرار رکھنے پر بھی زور دیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں