ناقص سکیورٹی انتظامات اور ڈسپلن کی کمی کے باعث انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شائقین کرکٹ آپس میں لڑ پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل میں گزشتہ روز دہلی کیپٹلز اور لکھنؤ سپر جائنٹس کا میچ کھیلا گیا اس دوران میدان میں شائقین گتم گتھا ہوگئے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شائقین کرکٹ ایک دوسرے پر مکے اور لاتیں برسا رہے ہیں۔بعد میں پولیس اہلکاروں نے اسٹینڈ میں آکر لڑائی کو رکوایا،لوگوں نے سیکیورٹی پر سوالات اٹھانا شروع کردیے۔شائقین نے سوشل میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس طرح کی چیزیں دیکھنے میدان میں نہیں آتے۔ میچ میں دلی کیپیٹلز نے لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
