پاسداران انقلاب کاوسطی ایران میں امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ مار گرانے کا دعویٰ عرب میڈیا کے مطابق ایران نے یہ دوسرا امریکی ایف35 لڑاکا طیارہ مارگرایاہے۔پاسداران انقلاب گارڈز کا کہنا ہے کہ وسطی ایران میں مارگرائے گئے امریکی طیارہ ایف 35کے پائلٹ کے بارے میں کوئی معلومات نہیں۔طیارے میں زوداردھماکےکےسبب ممکنہ طورپرپائلٹ کےایجیکٹ کرنےکاامکان نہیں ہے ، ایرانی میڈیا امریکی سینٹ کام نے ایرانی دعوےپرفی الحال کوئی ردعمل نہیں دیا۔ایران کے اسرائیل پر تازہ میزائل حملے ،تل ابیب میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، اسرائیلی دفاع نظام ایرانی حملے روکنے میں ناکام رہا۔ایرانی بحریہ نے قیشم جزیرہ پر دشمن کا لڑاکا طیارہ بھی مار گرایا،طیارے کو آبنائے ہرمزکےقریب نشانہ بنایاگیا،پاسداران انقلاب جدید ترین طیارے کو نیول ائیر ڈیفنس نے نشانہ بنایا جبکہ طیارہ بردار بحری بیڑے ابراہم لنکن پر بھی کروز میزائلوں سے حملہ کیا گیا
