آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ نے بھی ساتھی کھلاڑی پیٹر سڈل کو چاچا کہہ دیا۔ملتان سلطانز کے اسٹیو اسمتھ نے پیٹر سڈل کو پوسٹ میچ گفتگو میں چاچا کہہ کر مخاطب کیا۔ملتان سلطانز کی راولپنڈیز کی خلاف کامیابی کے بعد اسٹیو اسمتھ اور پیٹر سڈل گفتگو کر رہے تھے جس کے آغاز میں اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ ہائے اسٹیو اینڈ چاچا، وہ یہاں چاچا کے نام جانے جاتے ہیں۔چاچا کہنے کے بعد دونوں کرکٹرز خوشگوار موڈ میں مسکراتے رہے۔ بی بی ایل کے دوران حارث رؤف نے پیٹر سڈل کو چاچا کہنا شروع کیا تھا، چند روز قبل پیٹر سڈل نے میڈیا ٹاک میں چاچا کہنے کے سوال پر خوشی کا اظہار کیا۔پییٹر سڈل نے خود کو غیر ملکی چاچا اور افتخار احمد کو لوکل چاچا کہا تھا۔
