ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے انٹیلی جنس سربراہ امریکی و اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے۔ایرانی انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ میجر جنرل مجید خادمی کو تہران میں شہید کیا، اسرائیل کے وزیرِ دفاع دعویٰ ادھر ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے سربراہ کی شہادت کی تصدیق کی ہے کہ اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آر جی سی) کے انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ میجر جنرل مجید خادمی ایک امریکی اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔فارس نیوز ایجنسی کے تحت آج پیر کو جاری ہونے والے پاسدارانِ انقلاب کے بیان کے مطابق مجید خادمی گزشتہ تقریباً 5 دہائیوں سے ایران کے انٹیلی جنس اور سیکیورٹی نظام میں کلیدی کردار ادا کر رہے تھے۔پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ ان کی نمازِ جنازہ اور تدفین کے انتظامات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
