فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری کی وجہ غیر معینہ مدت کے لیے پی ایس ایل سے باہر ہوگئے۔پی ایس ایل فرنچائز راولپنڈی پنڈیز نے بھی نسیم شاہ کے غیر معینہ مدت کے لیے باہر ہونے کی تصدیق کر دی۔راولپنڈی پنڈیز انتظامیہ کا کہنا ہے فاسٹ بولر نسیم شاہ کراچی کنگز کے خلاف سائیڈ انجری کا شکار ہوگئے تھے، انجری کی وجہ سے نسیم شاہ غیر معینہ مدت کے لیے ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں۔
