امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایف 15 لڑاکا طیارے کے ریسکیو آپریشن کی خفیہ معلومات میڈیا میں لیک ہونےپر سخت ردِعمل حکومت خبر لیک کرنے والے شخص کو تلاش کرے گی اور متعلقہ میڈیا ادارے سے ذرائع کی شناخت مانگی جائے گی۔وائٹ ہاؤس میں میڈیا بریفنگ کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ خبر شائع ہونے سے پہلے ایران کو معلوم نہیں تھا کہ ایک امریکی فضائی اہلکار لاپتہ ہے معلومات لیک ہونے کے بعد صورتِ حال پیچیدہ ہو گئی، اس انکشاف نے ریسکیو آپریشن کو مزید خطرناک بنا دیا۔صدرٹرمپ ٹرمپ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام میڈیا ادارے سے کہیں گے کہ قومی سلامتی کے پیشِ نظر خبر کا ذریعہ ظاہر کیا جائے، بصورتِ دیگر قانونی کارروائی اور جیل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
