چین نے بھی ایران اور امریکا جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے ۔ترجمان چینی وزارت خارجہ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امن مذاکرات اور جنگ بندی کی حمایت جاری رہے گی اور قیام امن کے لیے ہمیشہ تعمیری کردار ادا کرتے رہیں گے۔ترجمان نے مزید کہا کہ چین اور پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن کی بحالی کیلیے 5 نکاتی منصوبہ طے کیا تھا۔ اس منصوبے میں فوری جنگ بندی، جلد مذاکرات اور غیر فوجی اہداف کی حفاظت شامل ہے۔
