0

رپورٹ کے مطابق ایران تیل بردار جہازوں سے ٹول کرپٹو میں وصول کرنا چاہتا ہے

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تیل بردار جہازوں پر عائد ٹرانزٹ ٹول کرپٹو کرنسی میں وصول کرنا چاہتا ہے جس کا مقصد پابندیوں اور مالیاتی نگرانی سے بچنا ہے۔امریکی اخبار کے مطابق ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تیل بردار جہازوں پر کرپٹو کرنسی میں ٹرانزٹ فیس عائد کرنے کے مطالبے نے ملک کی 7.8 ارب ڈالرز کی کرپٹو معیشت اور مرکزی مالیاتی نظام سے باہر کام کرنے والی ریاستوں کے لیے ڈیجیٹل کرنسی کے کردار پر نئی روشنی ڈالی ہے۔ایران اس اہم بحری گزرگاہ سے گزرنے والے ٹینکروں سے فی بیرل 1 ڈالر کے حساب سے فیس وصول کر رہا ہے۔ ایران چاہتا ہے کہ یہ ادائیگیاں کرپٹو کرنسی میں کی جائیں تاکہ پابندیوں کے باعث ان کی نگرانی نہ کی جا سکے یا انہیں ضبط نہ کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں