پی ایس ایل سے جڑی ایک اور بڑی خبریہ ہےکہ پشاور زلمی کی جوڑی بابر اعظم اور کوشل مینڈس نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ کی سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ بنادیا۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں بابر اعظم اور کوشل مینڈس نے دوسری وکٹ پر 191 رنز بناڈالے۔ میچ میں کوشل مینڈس نے 109 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جبکہ بابر اعظم نے ناقابلِ شکست 87 رنز بنائے۔
