لبنان پر حملے جنگ بندی مذاکرات کو بے معنی بنادیں گے، ایران لبنانی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔ایرانی صدرمسعود پزیزشکیان لبنان میں اسرائیلی حملے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہیں، یہ دھوکا دہی اور ممکنہ معاہدوں سے وابستگی کی کمی کی خطرناک علامت ہے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کلاس نے بھی لبنان میں حملے فوری روکنے کا مطالبہ کردیا امریکا ایران جنگ بندی معاہدے کا مکمل احترام کریں۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کلاس کی اپیل یورپی یونین کی اعلیٰ سفارتکار نے اپنے بیان میں کہا کہ خطے میں کشیدگی فوری طور پر ختم کی جائے، تمام فوجی کارروائیاں روکی جائیں اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کو یقینی بنایا جائے۔
