جنگ بندی کے بعد ایران نے خلیجی ممالک کی طرف کوئی حملہ نہیں کیا ایران کی جانب سے خلیجی ملکوں کی طرف کوئی میزائل یا ڈرون فائر نہیں کیا گیا، ایران میں بھی امریکا اور اسرائیل کی جانب سے کوئی حملہ نہیں ہوا اماراتی وزارت دفاع نے بھی تصدیق کردی۔ اماراتی وزارت دفاع کے مطابق نو اپریل کو کوئی میزائل، کروز میزائل یا ڈرون نہیں دیکھا گیا ، امارات کی فضائی حدود مکمل طور پر محفوظ رہی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر فریقین سے جنگ بندی کا احترام کرنے کی اپیل کی تھی وزیراعظم شہباز شریف نے امن کوششوں کی حمایت پر برطانوی وزیراعظم سے بھی اظہارِ تشکر کیا اور کہا کہ پاکستان کی خطے میں قیامِ امن کے لیے مخلصانہ کاوشیں جاری رہیں گی
