0

امریکی حکام کے مطابق ایران آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے میں ناکام

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز کو بحری آمد و رفت کے لیے مکمل طور پر دوبارہ کھولنے میں اس لیے ناکام ہے کیونکہ اسے ان تمام بارودی بحری سرنگوں (مائنز) کا درست مقام معلوم نہیں۔امریکی اخبار کے مطابق  ایران کو بارودی بحری سرنگوں (مائنز) کا درست مقام معلوم نہ ہونے کے باعث انہیں ہٹانے میں ناکامی کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرگاہ کی بحالی میں تاخیر ہو رہی ہے۔امریکی حکام کے مطابق ایران نے گزشتہ ماہ امریکا اور اسرائیل کے ساتھ کشیدگی کے آغاز کے فوراً بعد چھوٹی کشتیوں کے ذریعے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دی تھیں۔ان سرنگوں اور ایرانی ڈرون و میزائل حملوں کے خدشے نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تیل بردار جہازوں اور دیگر بحری جہازوں کی تعداد میں نمایاں کمی کر دی، جس کے نتیجے میں عالمی توانائی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور ایران کو جنگ میں اہم سفارتی و اسٹریٹجک برتری حاصل ہوئی،ایران نے آبنائے ہرمز میں ایک محدود راستہ کھلا رکھا ہے، جس کے ذریعے وہ جہازوں کو ٹول کی ادائیگی کے بعد گزرنے کی اجازت دے رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں