0

یورپی یونین کی اسرائیل کے نئی بستیوں کے منصوبے کی شدید مذمت

یورپی یونین کااسرائیل کےخلاف بڑا اقدام ،فلسطینی مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس میں 30 نئی بستیوں کے منصوبےکی شدید الفاظ میں مذمت یورپی یونین نے غیرقانونی یہودی بستیوں کوعالمی قوانین اور بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی قرار دےدیا یورپی یونین کے ساتھ ساتھ عالمی عدالت انصاف بھی ان بستیوں کو غیر قانونی قرار دے چکی ہے۔اسرائیلی بستیوں کی توسیع کا منصوبہ خطے میں امن کے امکانات کو شدید نقصان پہنچاتا ہے اور دو ریاستی حل کے لیے جاری کوششوں کو متاثر کر رہا ہے۔ یورپی یونین مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی آبادی کا تحفظ ضروری ہے اور اسرائیلی اقدامات کی وجہ سے امن عمل کمزور ہو رہا ہے۔ یورپی یونین نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بستیوں کی تعمیر کا فیصلہ واپس لے اور بین الاقوامی قوانین کی مکمل پاسداری کرے۔ او آئی سی،ترکیہ ،سویڈن  نے بھی مقبوضہ مغربی کنارے میں نئی بستیوں کی منظوری کی مذمت کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں