0

پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ چھوڑنے پر زمبابوے کے بلیسنگ مزرا بانی پر  2 سال کی پابندی عائد کردی

پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ چھوڑنے پر زمبابوے کے بلیسنگ مزرا بانی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان پر پی ایس ایل میں شرکت پر  2 سال کی پابندی عائد کردی۔پی سی بی کے مطابق مزرا بانی نے پاکستان سپر لیگ کے معاہدے کی خلاف ورزی کی، انہوں نے پی ایس ایل سے معاہدہ کرنے کے بعد آئی پی ایل میں شمولیت اختیار کی تھی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پیشہ ورانہ کرکٹ اعتماد اور معاہدوں کی یقین دہانی پر قائم ہے، فرنچائز لیگوں میں پیشہ ورانہ طرزِ عمل کا تقاضہ ہے کہ شرکا شفافیت اور تسلسل کے ساتھ کام کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں